بارسلونا (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری شفاعت حسین نے زشتہ روز کاتالان پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا انکے ہمراپ چوہدری عبدالغفار مرہانہ، چوہدری ثاقب طاہر، سفیان یونس اور مرزا ندیم بیگ بھی تھے۔
چوہدری شفاعت حسین کی قیادت میں وفد جب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تو آئی سی وی کی رکن پارلیمنٹ سارہ دلااور آئی سی وی امیگزیشن امور کی نگران گابی پوبلت نے استقبال کیا وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے بارے میں بریفنگ سارہ ولا نے دی اس کے بعد وفد نے آئی سی وی پارٹی کے سربراہ جوان ہریرا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری شفاعت نے جوان ہریرا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جوان ہریرا نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں مگر اس سال کاتالونیہ اور نیشنل لیول کے انتخابات کی وجہ سے یہ دورہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔
مگر ان معاملات سے فراخت کے بعد وہ پاکستان جانے میں فخر محسوس کرینگے جوان ہریرا اور سارہ ولا نے چوہدری شفاعت حسین کو بتایا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی سے بے حد متاثر ہیں کیونکہ یہ محنتی اور سیاسی شعور رکنے والی کمیونٹی ہے۔