فرانس (میاں عرفان صدیق )پیرس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو پنجاب اوور سیز کمیشن ضلع گجرات کا چیئر پرسن اور پنجاب اوور سیز کمیشن کا ممبر دلی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو پنجاب اوورسیز کمیشن ضلع گجرات کا چیئر پرسن اور پنجاب اوورسیز کمیشن کا ممبربننے کی خبر سے اوورسیز پاکستانیوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایک محنتی ،ایماندار اور محب وطن ہیں اور وہ اوورسیز کی بہتری کے لئے بہتر انداز میں کام کرینگے۔