پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیت چوہدری شہباز علی کسانہ آف کوٹلہ کی طرف سے ادارہ منہاج القرآن گارج لو گونس انٹرنیشنل فرانس میں دوستوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پیرس کی سیاسی وسماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات، پاکستانی کیمونٹی،کشمیری سیاسی راہنماؤں اورصحافی برادری نے بھرپورشرکت کی۔ افطار ڈنر کے مہمان خصوصی امیر منہاج یورپین کونسل علامہ پروفیسر حسن میر قادری نے ایمان فروز خطاب بیان کیا۔ علامہ پروفیسر حسن میر قادری نے چوہدری شہباز علی کسانہ کی والدہ مرحومہ جو کہ گذشتہ دنوں وفات پاگئیں تھیں۔ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اورچوہدری شہباز علی کسانہ کے بھائی جو کے بیمار ہیں ان کی صحت تندرستی کے لیے دعا کروائی۔