چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی نیب نے جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا میں ہائیکورٹ سے بری ہوا
ملتان (یس اُردو)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ نیب انڈیا سے آئی ہوئی مقدس گائے نہیں انکا بھی احتساب ہونا چاہیے ، پچھلے 20 سال سے نیب کا سامنا کر رہا ہوں ۔ملتان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ آمد پر چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ 96 فیصد سیاستدان درست ہیں اگر کوئی عوام کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے تو اس پر مقدمات کر دیے جاتے ہیں ۔
چوہدری شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھی نیب نے جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا میں ہائیکورٹ سے بری ہوا ، وزیر اعظم نواز شریف بھی نیب کی جانب سے تاجروں پر ہونیوالی زیادتیوں پر بولے ۔ چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے پاس کچھ ہے ہی نہں تو اختیارات کس چیز کے مانگ رہے ہیں انکو ترقیاتی کاموں کے لئے صرف 20 ،20 لاکھ ڈویلپمنٹ کے نام پر دیے جائیں گے جسکی منظوری لاہور سے ہو گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ این اے 153 ضمنی انتخابات میں صرف ہمارا امیدوار ہے باقی تمام پارٹیوں نے ادھار لیے ہوئے ہیں ۔