پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے ،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹ چوہدری شاہین اختر سے ملاقات کی۔
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے ہیں ۔انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم کے ساتھ ملاقات کی ۔جبکہ کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر اور جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے بھی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الہی سے ملاقات کی۔
باہمی امور کے علاوہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ق کو قائم رکھنے اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر چوہدری شاہین اختر کی تعریف کی ۔مسلم لیگ ق کے رہنماوں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔