لاہور (یس ڈیسک) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے رائے ونڈ مارچ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے رائے ونڈ مارچ کی مخالفت کی ہے ۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر کا کہنا ہے کہ مارچ جاتی عمرہ رائے ونڈ کی جانب نہیں ہونا چاہیے مقام تبدیل کر لینا چاہیے۔ وہ اس ضمن میں عمران خان سے خود بات بھی کریں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ کسی کے گھر کا گھیراؤ مناسب نہیں اور اگر گھروں کے گھیراؤ کی رسم چل نکلی تو اچھا نہیں ہو گا۔