ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر چوہدری بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ موثر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ ترقی کر رہا ہے ،گلگت بلتستان میں حکومتی اقدامات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو نے سے اس سال دنیا بھر سے پچھلے سالوں کی نسبت 6 لاکھ زیادہ سیاح گلگت بلتستان آئے جس کی وجہ عالمی سطح میں پاکستان کے مثبت امیج میں مزید اضافہ ہوا ہے ،عام انتخابات 2013،ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کیا کہ ضلع ننکانہ صاحب میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر اورس ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹر ی رانا محمد ارشد، ضلعی جنرل سیکرٹری میجر (ر) ذوالفقار حسین سید ،تحصیل جنرل سیکرٹری رائے رضوان سلطان کھرل ،سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل ،سابق ضلعی نائب ناظم رائے مشتاق احمد کھرل،انجمن شیعان شہری کے مرکزی صدر سید نو بہار بہار شاہ،رانا ذولقرنین خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے چوہدری بر جیس طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن اور حسین وادیوں کی نعمت سے مالا مال ہے ،ننکانہ صاحب بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہو نے کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے اور سہولیات ملنے کے بعد یہاں سیاحت کا شعبہ ترقی پا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ہدائیت پر عالمی اہمیت کے حامل اس شہر کے لئے موٹر وے M3 پر سانگلہ ہل کے قریب انٹر چینج پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس انٹر چینج سے شاہ کوٹ تک کارپٹ روڈ کی تعمیر کے بعد سکھ یاتریوں کی آمد و رفت میں مزید آسانی پیدا ہو جائے گی ،چوہدری بر جیس طاہر نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کے تعاون سے ننکانہ صاحب میں ٹورزم سنٹر بنایا جا ئے گا جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا بلکہ سیاحت کا شعبہ بھی فروغ پائے گا۔تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت رانا محمد ارشد ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ میجر (ر) ذوالفقار حسین سید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں ضلعی دفتر کے دفتر کے دورے کے دوران عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری بر جیس طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ،پارٹی عہدیدران اور کارکنان حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائیں ۔