این اے 62: ن لیگ نے شیخ رشید کیخلاف چودھری تنویر کے بیٹے کو میدان میں اتار دیا
جمعرات 14 جون 2018ءلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عام انتخابات 2018 کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیاہے ،یہاں سے شیخ رشید کا چودھری تنویر کے صاحبزادے مقابلہ کرینگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 62 سے ن لیگ نے بیرسٹر چودھری دانیال کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ چودھری دانیال کے چھوٹے بھائی چودھری اسامہ کوبھی پی پی 14 راولپنڈی کاٹکٹ مل گیا ہے ۔