counter easy hit

چوہدری طارق وڑائچ اور ان کے عملہ کا ٹی ایم او آفس میں مسلم لیگ ن کے راہنما عرفان مٹو کے درمیان جھگڑا

Chaudhry Tariq Warraich

Chaudhry Tariq Warraich

گجرات(انور شیخ سے ) ٹی او آر گجرات چوہدری طارق وڑائچ اور ان کے عملہ کا ٹی ایم او آفس میں مسلم لیگ ن کے راہنما عرفان مٹو کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی نوبت مار کٹائی پر پہنچ گئی ایک دوسرے پر حملہ کے دوران ٹی ایم او آفس کا فرنیچر اور شیلڈیں بھی ٹوٹ گئیں ،پولیس موقع پر پہنچ گئی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل آفیسر ریگولیشن گجرات چوہدری طارق وڑائچ اور ان کے عملہ کا تجاوزات کے خاتمہ کر دوران کسی بات پر پھڈا ہو گیا جس پر ن لیگ کے عرفان مٹو اور چوہدری طارق ورائچ کے درمیان نوک جوک شروع ہو گئی بعدازاں معاملہ شدت اختیار کر گیا اور ٹی ایم او آفس میں دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عملہ اور ن لیگ کے کارکن آپس میں گتھم گھتا ہو گئے اور دوسرے پر کرسیاں اور ٹرافیاں مارنا شروع ہو گئے اس طرح ٹی ایم آفس کا سار ا فرنیچر اور دیگر سامان شیلڈز بھی ٹوٹ گئی اس لڑائی کو پورے ٹی ایم اے کے ملازمین نے دیکھا اور لطف اندوز ہوتے رہے