counter easy hit

ضلعی چیئر مین کا انتخاب خفیہ رائے دہی سے ہوا تو انشاء اللہ حکمرانوں کو اپ سیٹ دیں گے،چوہدری وجاہت حسین

Chaudhry Wajahat Hussain

Chaudhry Wajahat Hussain

گجرات (مرزا خرم حسنین)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ اگر ضلعی چیئر مین کا انتخاب خفیہ رائے دہی سے ہوا تو انشاء اللہ حکمرانوں کو اپ سیٹ دیں گے اگر شو آف ہینڈ کرایا جاتا ہے۔ تو بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کسی کے لیے بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکمران عدالتوں سے Stay لینے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور وہ اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ خوبصورت گجرات کے نام پر گجراتیوں کی جیبیں خالی کی جا رہی ہیں۔ اگر عوام نے اپنے کام خود ہی کرنے ہیں تو حکمران کس مرض کی دوا ہیں لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب تو سوئی گیس بھی دستیاب نہیں ہے یہی حکمرانوں کی اڑھائی سالہ کارکردگی ہے اگر باقی اڑھائی سالہ مدت پوری کر جاتے ہیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے پاکستان کی برآمدات ختم ہو چکی ہیں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے لیکن حکمران اپنی کامیابیوں کے ڈھنڈورے پیٹ رہے ہیں ناجانے ان کی نظر سے ملکی مسائل کیوں اجھل ہیں۔