پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کے تجربات نے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ،پاکستان میں امن و استحکام اور قومی مفاہمت کی چابی آصف زرداری کے پاس ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے تجربات نے قومی اداروں کا ستیاناس کر دیا ہے،آج پاکستان کے پیچھے گہری کھائی اور آکے گہرا کنواں ہے ، ان کا ایک ایک پل اور پُل ملک و قوم پر بھاری پڑ رہا ہے ،ان کیلئے مزید مہلت ریاست اور معیشت کیلئے انتہائی مہلک ہوگی،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست اور جمہوریت کیلئے سرمایہ افتخار ہیں،وہ آج بھی خوشی خوشی مادر وطن پر اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گے