مروٹ قلعہ جام گڑھ/چولستان (یاسرآکاش چوہدری) تیرہویں چولستان جیپ ریلی دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے جیت لی , صاحبزادہ سلطان 7 منٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے, نادر مگسی نے ٹائٹل کا شاندار دفاع کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل نے میدان مار لیا , انہوں نے 110 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 40 منٹس میں طئے کیا , سٹاک کیٹیگری میں لاہور کی عاصمہ خان دوسرے اور ملتان کی مومل خان تیسرے نمبر پر رہی
جیپ ریلی کا فائنل مرحلہ ختم ہوگیا , شائقین نے ڈرائیورز کو بھر پور داد دی اور اس ایونٹ کو بھر پور انجوائے کیا , شام کو تقریب تقسیم انعامات ہوگی