لندن……برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں چائے سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق چائے ذیابیطس اور موٹاپے سے بچا ؤ کیلئے مفید ہے ۔سوئیززلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چائے کے شوقین افراد یہ مشروب استعمال کر کے ناصرف ذیابیطس ٹائپ 2کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں بلکہ اپنا وزن بھی گھٹا سکتے ہیں۔ روایتی چائے تقریباً ہر گھر میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے جس میں مو جود صحت بخش جز Flavonoidذیابیطس کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔