لاہور (آن لائن) پاکستان میں آٹو کی صنعت میں نمایاں ترقی، مارکیٹ میں بڑے بین الاقوامی برانڈز کی انٹری سے جدید گاڑیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ آٹو کی صنعت میں سب سے زیادہ دلچسپ چیزیں اب بجلی سے چلنے والی کاروں کا اضافہ ہے۔پاکستان آٹو مارکیٹ میں ہائبرڈ کاروں کے بعد اب
پاکستان آٹو مارکیٹ میں ہائبرڈ کاروں کے بعد اب بجلی سے چلنے والی کاروں پر توجہ دی جارہی ہے، بہت سی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا بنیادی مرکز ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروایں، جس سے ایندھن کی بچت ہو گی اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ پاکستان میں کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک چینیکی جانب سے تین اقسام کی الیکٹرک گاڑیاں پیش کی گئی تھی۔ اب پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی سپر پاور نے دو الیکٹرک کاریں متعارف کروائی ہیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں پیش کی گئی یہ گاڑیاں بجلی سے چلتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی یہ کاریں 3 ماہ تک پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ کمپنی کے مطابق 7 گھنٹے کی چارجنگ کے بعد یہ گاڑی 120 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے اور یہ گاڑی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ڈوئل ڈور گاڑی کی قیمت 6 لاکھ پاکستانی روپے جبکہ فورڈور گاڑی کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔واضح رہے کہ اس گاڑی میں 12 وولٹ کی بیٹری لگائی گئی ہے جسے آسانی سے گھر پر چارج کیا جاسکتا۔ اور اس کو چارج کرنے میں کوئی زیادہ پریشانی نہیں ہوتی-