بھارتی ریاست مشرقی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ لندن کے سرکاری دورے پر گئے چند سینئر صحافیوں نے گھٹیا ترین حرکت کرڈالی۔ رپورٹ کے مطابق ممتا بنرجی کے ساتھ آئے سینئر صحافیوں نے ہوٹل میں کھانے کی ٹیبل سے نظر بچاتے ہوئے چند چاندی کے چمچ چْرا لیے۔
صحافیوں کی چوری سی سی ٹی وی کیمرے میں پکڑی گئی جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچ تو بازیاب کیے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک صحافی کو بطور جرمانہ 50پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔