کینیائی جوڑا شادی کے اخراجات پورے نہیں کرسکا اور اس جوڑے نے سادہ لباس میں شادی کی
نیروبی: ایک کینیائی جوڑے کو اپنی شادی کی تقریب پر ایک ڈالر خرچ کرنے پر لوگوں کی جانب سے داد تحسین کے پیغامات موصول ہورہے ہیں،دونوں شادی کے اخراجات پورا نہیں کرسکے اور اس جوڑے نے سادہ لباس میں شادی کی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ولسن اور این موتورا نے 2016 میں دو بار اپنی شادی کی تقریب معطل کی کیونکہ وہ اس پر خرچ کرنے کیلئے 300 امریکی ڈالر جمع نہ کر سکے تھے ،رواں سال انھوں نے کم از کم بجٹ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،دولہے نے شادی کیلئے دو انگوٹھیوں پر صرف ایک امریکی ڈالر خرچ کیا۔
شادی کی تقریب کا دیگر خرچ اور لائسنس فیس چرچ نے ادا کی۔27 سالہ ولسن اور 24 سالہ این کی رومانوی کہانی نے بہت سارے کینیائی باشندوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ولسن کا کہنا ہے کہ ہماری شادی میں کیک تھے نہ پھول اور نہ ہی کسی قسم کی آرائش کی گئی تھی۔