ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)دھوکہ دہی اور فراڈ سے حکومت پنجاب کا 720کینال رقبہ مختلف لوگوں کو الاٹ کردیا گیا حالانکہ یہ رقبہ محفوظ سیم نالی ہے جو کہ قانون کے مطابق کسی کو الاٹ نہیں ہوسکتا متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بھولا چک نمبر 178R.Bتحصیل شاہکوٹ ضلع ننکانہ صاحب میں 720کینال 8مرلے غیر ممکن سیم نالی محفوظ کا رقبہ موجودہے محکمہ مال کے اہلکاروں کیساتھ ساز باز اور ملی بھگت کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ سے غیر ممکنہ سیم نالی محفوظ کا رقبہ ہتھیانے کیلئے کاغذات مال میں غیر ممکن سیم نالی محفو ظ کے لفظ حذف کرکے صوبائی حکومت کے الفاظ تحریر کروا کر ہیرا پھیری سے اپنے نام مختلف سکیموں کے تحت 15سالہ سکیم اور نمبرداری سکیم میں الاٹ کروالیا اور پھر حقوق ملکیت اپنے نام رجسٹری و انتقال کروا رکھے ہیں حالانکہ سیم نالی محفوظ کا رقبہ) (Reserved landہے جو کہ کسی بھی سکیم کے تحت الاٹ نہ ہوسکتا ہے ہمایوں خاں ولد محمد خاں نے نیب پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی او ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعل سازی ، دھوکہ دہی سے ہونیوالے انتقالات بحق سرکار منسوخ کرتے ہوئے رقبہ غیر ممکن محفوظ سیم نالی جو کسی بھی سکیم کے تحت الاٹ نہ ہوسکتا ہے واہگزار کروایا جائے محکمہ ریونیو تحصیل شاہکوٹ ،جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے زمین الاٹ کروانے اور انتقال کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔