امریکا میں سات مسلم ممالک کےشہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہاہے ۔
ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف محمود کہتے ہیں یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گےانہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ اصل اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ورچوئل دیوار بنا ئی ہے ۔عادل نجم کہتے ہیں حکم نامہ دراصل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا دعوت نامہ ہے ، اس سے امریکی اہلکار مسلمانوں کو کھلم کھلا نشانہ بنائیں گے۔