لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ملک، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم میں ہمیں کامیاب کرے۔
مریم نواز اپنے کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کیلئے ایوان عدل روانگی سے 4 بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا اس موقع پرنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈکٹیٹر اور نواز شریف کے درمیان فرق رکھا جا رہا ہے ، ڈکٹیٹر کو آزادی دی جارہی ہے ، عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی، ووٹ کی عزت کا وقت آگیا ہے، کامیابی قریب ہے، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان جاگ اٹھا ہے، عوام باشعور ہوگئے ہیں، انتخابات ملتوی کرنے یا چالیں چلنے کا وقت گزر گیا ہے، اللہ تعالی ملک کو بیماریوں سے بچائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں، ابھی نہیں تو کبھی نہیں،مسلم لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے سوا گزارہ ممکن نہیں۔