لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی پیلی خاتون شیف فاطمہ علی جو اپنے کھانوں سے لوگوں کے دل جیتتی رہیں اور ایسے منفرد کھانے بناتی رہیں کہ ہر کوئی بس مزے لیتا تھا۔ شیف فاطمہ کے ہاتھ میں ایک جادو تھا جس کے ذریعے وہ پہلی پاکستانی شیف بنیں۔ کچھ ماہ پہلے انہیں کینسر جیسی بیماری کا معلوم کیا تاہم وہ اس سے لڑی اور ٹھیک بھی ہوگئیں لیکن دوبارہ ان کو معلوم ہوا کہ کینسر بڑھ گیا اور ان کے پاس صرف ایک ہی سال ہے زندگی جینے کیلیے اور اب وہ اس جنگ کو ہار گئیں ہیں۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی صاحبزادی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی شیف فاطمہ علی کی تدفین کردی گئی۔ تدفین میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سپریم کورٹ کے جج عظمت سعید، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ردار شمیم ، جج صاحبان ،سردا ایاز صادق، پرویز ملک و دیگرنے شرکت کی۔