اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا آغاز مارگلہ گرین گالف کورس پر کمانڈر نارتھ نیول حامد حسین ٹی آف کر کے کیا مقابلوں میں ملک بھر سے دوسو سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں جن میں ایمچور ۔سینئرز۔جونیئرز ۔میڈیا اور لیڈیز کی کیٹیگریز شامل ہیں پہلے روز چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپیئن شپ 2019۔20 کے میڈیا کیٹگری ایونٹ سینئر سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک نے جیت لیا میڈیا ایونٹ میں دوسری پوزیشن اے آر وائی کے شاہ خالد نے حاصل کی۔
میڈیا کیٹیگری میں میل اور فیمیل جرنلسٹس کل 63 گالفرز نے شرکت کی اصغر علی مبارک نے لانگسٹ ڈرائیو 180 میٹر کے ساتھ بہترین ھٹ کا اعزاز بھی حاصل کیاچیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چیمپین شپ مارگلہ گرینز گالف کلب میں 24 نومبر تک جاری رہے گی چار روزہ چیمپین شپ 54 ہولز پر کھیلی جائیگی۔چیمپین شپ کا۔مین۔میچ امیچورز کے درمیان 22 سے 24 نومبر کھیلا جائیگا چیمپین شپ میں سینیٹرز کیٹیگری 36 ہولز پر ہو گا جو اکیس سے 22 نومبر کھیلا جایگا جونیرز کیٹیگری کا میچ اٹھارہ ہولز پر ہوگا ۔لیڈہز چیمپین شپ چھتیس ہولز پر ہونگا جبکہ نمائشی میچ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا چیمپئن شپ میں مین میچ میں 140 لیڈیز کیٹیگری میں تیس جونیرز۔میں بیس جبکہ سینیٹرز کیٹیگری میں چالیس گالفرز شرکت کر رہے ہیں چیمپین شپ کی اختتامی تقریب 24 نومبر کو ہو گی