کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث لاہور کے میواسپتال کےباہرمیڈیکل اسٹوربند ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور پر ہڑتال کے بینرز لگادئیے گئے۔
ادھرسندھ کے دوا سازوں اور دوا فروخت کرنے والوں نے بھی بحران میں کودنے کا فیصلہ کرلیا ۔کراچی میں آج ہول سیل مارکیٹ اور ڈسٹری بیوشن بند رہے گی۔ ایسوسی ایشن کے رہنما کہتے ہیں لاہور میں آج سندھ کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔
لاہور میں دوا ئیں تیاراور فروخت کرنےوالوں کی تنظیمیں ہڑتال کے معاملے پر2 دھڑوں میں بٹ گئیں ۔ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال 20فروری تک مؤخر کر دی ہے جبکہ دوا ساز کمپنیاں ڈرگ ایکٹ کے خلاف ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔
پنجاب اسمبلی نے8 فروری کوڈرگ ایکٹ 1976کا بل منظور کیا تھاجس کےتحت غیر معیاری دوا سازی پر 6 ماہ سے 5 سال تک قیداور ایک کروڑ سے 5 کروڑ روپےتک جرمانہ، کوالیفائیڈ پرسن کےموجود نہ ہونےپر30 دن سے 5 سال تک قید اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپےتک جرمانہ کیاجاسکےگا۔
حکومت پنجاب کے اقدامات کے خلاف دواؤں کےکاروبارسےوابستہ تنظیمیں آج ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں ۔
دوا ساز اداروں کے مالکان کا کہنا ہے آج ہڑتال ضرور ہوگی ۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اور پنجاب کیمسٹس کونسل کے نمائندوں نے الزام لگایا کہ ہڑتال کی اپیل واپس لینے والوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے ۔
ادھرسندھ میں بھی دوا ساز اور دوا فروخت کرنے والوں نے بحران میں کودنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں آج ہول سیل مارکیٹ اور ڈسٹری بیوشن بند رہے گی۔
ایسوسی ایشن کےرہنما سعید اللہ والا نے کہا کہ لاہورمیں آج سندھ کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔