counter easy hit

پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز بند، عوام پریشان

Chemists, strike, is, goes, on, throughout, Punjabڈرگ ایکٹ میںترمیم کے معاملے پر پنجاب حکومت اور فارما انڈسٹری کے تنازع میں عوام رُل گئے ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں ملتان ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، بھکر میں میڈیکل اسٹورز کو تالے لگ گئے۔

پنجاب ترمیمی ڈرگ ایکٹ کے خلاف لاہورکےبیشترمیڈیکل اسٹورزنے شٹرڈاؤن ہڑتال کر رکھی ہے ،ادویات کے کاروبارسےوابستہ افراد نےپریس کلب سےپنجاب اسمبلی تک ریلی بھی نکالی۔

شرکاءنےپنجاب ترمیمی ڈرگ ایکٹ کو کالاقانون قرار دیتے ہوئےشدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کاکہناہے کہ سخت سزاؤں والے ترمیمی بل کی واپسی تک میڈیکل اسٹورز نہیں کھولیں گے۔

فارما سسٹس کی ریلی کےباعث مال روڈ،ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی چوک،ایجرٹن روڈ،ایمپریس روڈ،شاہراہ فاطمہ جناح اور دیگرملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ترمیمی ڈرگ ایکٹ کےخلاف شہربھرمیں بیشترمیڈیکل اسٹورز بندہونے کے باعث مریضوں کی جان پہ بن آئی،شہری ادویات کیلئے مارےمارےپھر رہےہیں، بیمار بچوں کیلئےادویات ڈھونڈنےوالی ماؤں کی دہائی تک سنی نہیں جارہی ۔

پنجاب کےوزیر برائے بنیادی ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکہتےہیں کہ پنجاب حکومت جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کاکاروبارنہیں چلنےدےگی،یہ زندگیوں کاسوال ہے۔

میڈیکل اسٹورز کےباہر آویزاں بینرز پر غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کےالفاظ تحریر کردیئے گئے ہیں،مریضوں کو کب تک ادویات کیلئےانتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا،کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website