counter easy hit

چنئی: بھارت کے انگلینڈ کیخلاف 4وکٹ پر 391رنز

Chennai: India 4 wickets for 391 runs against England

Chennai: India 4 wickets for 391 runs against England

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کا غلبہ جاری ہے۔ چنئی میں چند روز قبل آنے والے طوفان کے بعد چدمبرم اسٹیڈیم میں رنز کا سیلاب آگیا۔ میچ میں ہوم سائیڈ نے 391رنز بنا کر مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 477رنز کا بھرپور جواب دے دیا ہے۔

اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول نے یادگار کارکردگی پیش کی، وہ199 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کھیل کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو دونوں اوپنر لوکیش راہول اور پارتھیو پٹیل بالترتیب 30 اور 28 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں152رنز بنائے۔یہ بھارت کیلیے جون 2015 کے بعد پہلا سنچری اوپننگ اسٹینڈ ہے۔ پارتھیو پٹیل71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے بعد معین علی کا شکار بن گئے۔ چتیشور پجارا181کے اسکور پر16رنز کا بنا کر آئوٹ ہوئے، جبکہ کپتان ویرات کوہلی بھی صرف15رنز بنا سکے۔ لوکیش راہول نے اپنی بہترین بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھا لیکن بدقسمتی سے ڈبل سنچری مکمل کرنے سے ایک رن قبل عادل راشد کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔وہ199رنز پر آئوٹ ہونے والے دنیا کے نویں بیٹسمین ہیں۔ راہول کی اننگز میں16چوکوں کے علاوہ3چھکے بھی شامل تھے۔ تیسرے روز کے اختتام پر بھارت نے4وکٹوں پر391رنز بنائے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 86رنز درکار ہیں۔ کرون نائر71اور مرلی وجے 17رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website