ون نے کراچی کے لکی ون مال میں اپنے نئے اور عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کردیا ہے۔
میاں محمد کاشف نے مزید کہا کہ وہ چِن ون کے مخلص صارفین کے شکر گزار ہیں اور ان کی فیشن اور لائف اسٹائل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پُرعزم بھی ہیں۔ البرکہ بینک کے سی او او شجاع قدوائی نے اس موقع پر چِن ون کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں چِن ون نے ایک بہترین بزنس ماڈل کے طور پر ترقی کی ہے جو کہ پاکستان میں ایک بہترین کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
چِن ون نے پاکستان میں 20 سال قبل اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور صارفین کی حوصلہ افزائی سے بہترین معیارات کی حامل پروڈکٹس پیش کررہا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے بزنس کے کئی ماڈل تشکیل دیئے ہیں۔ نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر فیشن، بزنس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملک بھر میں چِن ون کے 48 اسٹورز کے علاوہ دنیا بھر میں اس کے عظیم الشان آؤٹ لٹس موجود ہیں۔