بہاولپور میں کونسلر کے امیدوار کو ہوشیاری مہنگی پڑ گئی۔ نتائج کی کاپی میں ردوبدل کرنے والے پر گرفتار کر لیا گیا۔
بہاولپور: (یس اُردو) کرسی کے چکر میں چکر دینا مہنگا پڑ گیا۔ بہاولپور کی یونین کونسل نمبر اٹھارہ کی وارڈ نمبر آٹھ سے آزاد امیدوار محمد اکمل نے دوبارہ گنتی کے نام پر انتخابی نتیجے میں مبینہ طور پر گڑ بڑ کی کوشش کی۔ موصوف نے شکست کو کامیابی میں بدلنے کے لیے اپنی کاپی میں ایک سو پندرہ کے ہندسے کو تین سو پندرہ سے بدل دیا۔ یہ ہوشیاری کسی کام نہ آئی اور ریٹرننگ آفیسر نے چوری پکڑ لی ۔ملزم کا کہنا ہے اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔ ریٹرنگ آفیسر تسلیم اختر کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اب اسے حوالات کی سیر کرائی جائے گی۔