اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ملک کے اخباروں میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے ٹائٹل سے اشتہار چھپوائے گئے ، جن کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن یہ اشتہار کیوں اور کس نے دیا؟ اشتہار دینے والے کے حوالے سے عمران خان نے
کیا فیصلہ کر لیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 100 روزہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جو اشتہار شائع کیا گیا اس پر وزیر اطلاعات اور وزیر اعظم کے مشیر افتحار درانی کے درمیان شدید رنجش سامنے آئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان دونوں افراد میں سے کسی ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس اشتہار کو ڈیزائن فیصل جاوید اور مشیر وزیر اعظم افتخار درانی نے کی تھی اور اس حوالے سے وزیر اطلاعات افتخار چوہدری کو لاعلم رکھا گیا ۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد جب فواد چوہدری سے جواب طلبی کی گئی تو انہوں نے واضع الفاظ میں جواب دیا کہ اس طرح کے اشتہارات کی تیاری سے قبل ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی جاتی
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فواد چوہدری اور افتخار درانی کے درمیان عرصے سے میڈیا کو لے کر لڑائی جاری تھی، فیصل جاوید بھی یہی چاہتے ہیں کہ وزارت انہیں دی جائے کیونکہ وہ اس وزارت کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس اشتہار کو لے کر کافی بحث متوقع ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزراء کی جانب سے کفایت شعاری مہم ذریعے جو کروڑوں روپے بچائے گئے وہ ایک ایسے اشتہار کی نظر ہوگئے جس کی نہ آج تک کسی کو سمجھ آسکی ہے اور نہ ہی کوئی وجہ بیان کی گئی ہے۔