چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب ڈھوک سائیں مسکین کے علاقہ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ عوام علاقہ سراپا احتجاج علاقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سوئی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات جلد فراہم نہ کی گئی تو الیکشن میں بائیکاٹ کا اعلان کرے گئے۔
روات (اسد حیدری) یونین کونسل لوہدرہ کے گاﺅں ڈھوک سائیں مسکین کے رہائشی محمد سعید، راجہ شیراز اختر، عمران شبیر، طلعت شہزاد، راجہ ساجد اقبال، حیدر علی و دیگرعوام علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ گیس فراہمی کے سلسلے میں ڈھوک سائیں مسکین کو مسلسل کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ گرد و نواح کے باقی تمام گاﺅں اور قصبہ جات پر چوہدری نثار علی خان اور اُن کے معاونین کی نواز شات جاری ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم بھی اسی پاکستان کے شہری ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارے حقوق بھی برابر ہیں مگر بار بار کی درخواستوں کے باوجود ہمارے گاﺅں پر توجہ نہیں دی جار ہی یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم سے کسی بات کا انتقام لیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے ایک بار پھر چوہدری نثار علی خان کے معاونین سے اپیل کی کہ وہ اس جانب فوری اور خصوصی توجہ دیں تاکہ اہل علاقہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔