امریکا کے شہر شکاگو کے ایک اسپتال میں چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ۔
Chicago: Successful surgery of four-legged girl’s
امریکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والی 10 ماہ کی بچی کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں تھیں اور دو ریڑھ کی ہڈیاں تھیں ، جس کی وجہ سے اس کی زندگی کو خطرات لاحق تھے ۔ شکاگو کے ماہر سرجنز کے مطابق یہ چھ گھنٹے طویل اور مشکل آپریشن تھا جو کامیاب رہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے پریس کانفرنس کے دوران بچی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔