چیچہ وطنی.(رپورٹ.رضوان احمد).چیچہ وطنی اڈا دادفتیانہ کے قریب نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس کے انجن میں شارٹ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ڈرائیور نے آگ بھڑکنے کے فوری بعد ٹرین کو بحفاظت روک لیا ۔
آگ کی وجہ سے انجن میں لگی 6موٹر ز جل کر خاکستر ہوگئی۔ ڈرائیور او ر فائر مین نے ٹرین سے نیچے کود کر جان بچائی۔حادثہ میں کوئی تمام مسافر اور ٹرین محفوظ رہی ۔ کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور آرہی تھی ۔ آگ کی بروقت اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی گئی ۔ ریسیکوٹیم نے آدھا گھنٹہ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹرین کے رکنے کی وجہ سے ۔ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ تاہم ریلو ے حکام کا کہنا تھا کہ ایک دو گھنٹہ میں کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی جائیگی۔
کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ لگ گئی، ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روک لی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے آج سہ پہر 3 بجے کے قریب لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی کہ ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ کے قریب اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی، متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔