کوئٹہ میں سردیاں آتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ فی کلو گوشت کی قیمت 240روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی مرغی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مرغی کا گوشت کی فی کلو قیمت 240روپے تک پہنچ گئی، جبکہ زندہ مرغی 180روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ کوئٹہ میں ایک ہفتہ قبل مرغی کا گوشت 200روپے کلو فروخت ہورہا تھا۔ لیکن ایک ہفتہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔