بکرے اور مہنگے بیف سے مجبور عوام کے لیے اب چکن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں
کراچی (یس اُردو) دو ہفتوں کے دوران کراچی میں مرغی کا گوشت 130 روپے کلو مہنگا ہو گیا ، فی کلو چکن کے بھاو 360 روپے تک پہنچ گئے جبکہ لاہور میں 100 روپے اضافے سے 264 ہو گئی ۔بکرے اور مہنگے بیف سے مجبور عوام کے لیے اب چکن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق زندہ مرغی200 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے ۔پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیق نے بتایا کہ گزشتہ سیزن میں پولٹری کے ریٹ گرنے کے باعث فارمرز کو نقصان ہوا جس کے سسبب کچھ فارمرز نے کاروبار کو خیرآباد کہدیا ۔ یہی وجہ ہے کہ طلب کے مقابلے سپلائی میں کمی سے چکن کے دام بڑھ رہے ہیں