جرمنی (انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو اور مرکزی آفسMCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوںاسپین کی مشہور و معروف تنظیم آسے سوپACESOP کی بانی صدرڈاکٹر ہما جمشید نےDistricte de Ciutat Vellaکی امیدوار نامزد ہونے کی خاطرنامزدگی کے انتخابات میںحصہ لیا اور کل ٨٦٦ ووٹوں میں سے٥٠٤ ووٹ لے کر آئی سی وی کے دیگر امیدواروں پر سبقت حاصل کر لی۔ وہ پہلی پاکستانی نژادخاتون ہیں،جس نے اسپین میں ہونے والے کسی بھی طرح کے انتخاب میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے۔
اس خبر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے چیرمین،چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ،میڈیا کو آرڈینیٹرتحریک منہاج القرآن برائے یورپ،نامور ایشین یورپین صحافی،شاعر و تجزیہ نگارمحمد شکیل چغتائی نے ڈاکٹر ہما جمشیدکو اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے خیر سگالی و مبارکباد کا پیغام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ” میں آپ کی ابتدائی کامیابی پرAGRS،MECیورپ اورPATیورپ کے جملہ کارکنان و رفقاء کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں آپ سے ملے بغیر آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہوں۔آپ کی کمیونٹی کے لئے سماجی و رفاہی خدمات قابل قدر ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نہ صرف بارسلونا کے حلقہ سیوتات ویلاکی میونسپل کمیٹی کی امیدوار نامزد ہوں گی، بلکہ اپنے تمام مخالفین کو شکست فاش دے کر آخری انتخاب میں بھی فتح حاصل کر لیں گی۔ ہم سبکی نیک دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔”