جرمنی (انجم بلوچستانی سے) پورے یورپ میں پاکستان عوامی تحریک کی بحالی اور یورپی ممالک میں PAT کے صدور کی نامزدگی کے بعدتحریک منہاج القرآن کے سیاسی ونگ PAT کی سر گرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ چند ممالک کو چھوڑ کر، جہاں تنظیمی طور پر کام باقی ہے، بیشتر یورپی ممالک میں PAT کی ملکی اورشہری تنظیمات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی رسومات کی ادائیگی میں PAT کے مرکزی اوریورپی عہدیدار بھی شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدرڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا دورہء یورپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔وہ ان تقر یبات میں شرکت کیلئے پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔وہ بارسلونا، اسپین میںPATکی تنظیم کے عہدیداران سے١٤ مارچ٢٠١٥ء کوحلف لے کر ١٥ مارچ ٢٠١٥ء کوفرانس پہنچیں گے اور اسی شام پیرس میںPAT فرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت فرمائیں گے۔
اسی طرح برلن،جرمنی میں مقیمپاکستان عوامی تحر یک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر ، تحر یک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، محمد شکیل چغتائی١٤ مارچ کی شب فرانس پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پیرس میں PAT فرانس کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
وہ فرانس کے تین روزہ دورہ کے دوران ڈاکٹر رحیق احمدعباسی،PAT فرانس کے صدر چوہدری اسلم پیرانہ،PAT یورپ اور منہاج القرآن انٹر نیشنل کے مختلف ملکی عہدیداروں، کارکنوں و رفقائ، منہاج ویلفیر آرگنائیز یشن فرانس کے سربراہ حافظ اقبال اعظم،منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو MCB یورپ کے صدررانا خلیل احمد و دیگرساتھیوں کے علاوہ یورپ میں مقیم پاکستانی صحافیوں، شعرائ، ادباء و سماجی رہنمائوں سے ملاقات فرمائیں گے۔
ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، اپنا انٹرنیشنل پیرس کی بیورو چیف، مشہور شاعرہ و مضمون نگار سمن شاہ اور انکے حلقہء احباب و ادب سے ان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔وہ ١٧ مارچ کو علی الصبح واپس برلن تشریف لے جائیں گے۔