اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے، پنجاب میں ہو تو دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی کی صورت میں الیکشن ٹربیونل دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیتا ہے، جبکہ پنجاب میں ایسی ہی صورت میں دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں میں یہ تضاد کیوں ہے، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں۔