لندن (ایس ایم عرفان طاہر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم عبداللہ رحمن کی برطانوی سیکرٹری داخلہ ٹریسا مئے سے خصوصی ملاقات، برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کے مسائل اور انکی خدمات با رے تبادلہ خیال تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم عبد اللہ رحمن کی برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ ٹریسا مئے سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں انہو ں نے با الخصوص مسلم کمیونٹی اور باالعموم برمنگھم میں بسنے والی عوام با رے خصوصی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عبد اللہ رحمن نے مسلم کمیونٹی کی بھرپور ترجمانی کرتے ہو ئے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان دہشتگردی کا خود شکار بنے ہو ئے ہیں جن کے بچے انہیں چھوڑ کر سریا یا شام کا رخ کر رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ کسی بھی مسلمان برطانوی شہری کی یہ خواہش نہیں ہے کہ دہشتگرد اور انتہا پسند انکے بچوں کی ذہن سازی کرتے ہو ئے انہیں انکے اصل رستے سے بھٹکا کر اپنے ساتھ شامل کرلیں۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت کو چا ہیے کہ مسلمانوں پر لگا ئے جا نے والے میڈیا کے الزامات سے قبل انکی اس پریشانی اور قرب کا سدباب بھی کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی میڈیا جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے مسلم کمیونٹی کی منفی نقل و حرکت کو تو بہت زیادہ نمایاں کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن جو مسلمان برطانیہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور بہتر سوچ کے حامل ہیں انہیں مکمل طور پر نظر اندا ز کیا جا رہا ہے۔
انہو ں نے سیکرٹری داخلہ کو برمنگھم کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ خو دآکر مسلم کمیونٹی سمیت دیگر برمنگھم کی بہتری کے لیے چلا ئے جا نے والے پر وجیکٹس کا خود جا ئزہ لے سکیں ۔ اس موقع پر برطانوی سیکرٹری داخلہ ٹریسا مئے نے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاکہ بلا شبہ مسلم کمیونٹی کا برطانیہ کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے اندر بڑا اہم کردار ہے انہو ں نے کہاکہ بین الا قوامی برطانوی میڈیا کو متوازن کردار ادا کرنا چا ہیے۔
انہو ں نے عبد اللہ رحمن کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد برمنگھم کا دورہ کریں گی اور وہاں بالسل ہیتھ فورم سمیت مسلم کمیونٹی کے زیر اہتمام چلا ئے جا نے والے دیگراہم پروجیکٹس کو دیکھیں گی ۔ انہوں نے مستقبل قریب میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف اٹھا ئے جا نے والے اقدامات پر حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔