counter easy hit

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد اچانک روس روانہ۔۔۔ قائم مقام چیف جسٹس کون ہونگے؟

Chief Justice Asif Saeed Khan Khosa and Justice Gulzar Ahmed suddenly left for Russia. Who will be the Acting Chief Justice?

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد ماسکو میں دسویںعالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے ۔ کانفرنس 31جولائی سے 3اگست تک روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوگی ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ روس کے فیڈرل بیلف سروس کے سربراہ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔چیف جسٹس کی ملک میں عدم موجودگی پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا قائم مقام چیف جسٹس سے جسٹس عمر عطاء بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ کے ججز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اس سے قبل مئی میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے 7 روزہ سرکاری دورہ روس کے موقع پر جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ خیال رہے کہ ملک میں چیف جسٹس پاکستان کی غیرموجودگی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 17 ججز صاحبان ہیں، جن میں سے 8 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا تاہم 8 ججز صاحبان یہ اہم ترین عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریٹائر ہونے کے بعد 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان نے ملاقات کی جس میں پاک ازبک عسکری تعلقات میں فروغ پراتفاق کیاگیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک ازبک عسکری تعلقات میں فروغ پراتفاق کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی سلامتی صورتحال پرگفتگوہوئی،دونوں حکام میں انسداددہشتگردی اورتربیتی شعبہ میں تعاون پربھی اتفاق کیاگیا،آئی ایس پ آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website