اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر یہ ہے کہ خدیجہ تشدد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ، کیس کی سماعت 23 جنوری کو کی جائے گی ،، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سماعت کرے گا ، جدیجہ تشدد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد خدیجہ لندن میں یونیورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان آگئی ہے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سماعت کرے گا، وہ لندن کی سٹی لاء یونیورسٹی میں بار ایٹ لاء کی طالبہ ہیں، جدیجہ کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی شکرگزار ہیں کہ عدالت نے اس کیس کو سننے کیلئے رضامندی ظاہر کی ،، خدیجہ نے کہا کہ یہ کیس صرف میرانہیں ہے بلکہ تمام خواتین کا ہے ،، خدیجہ کے مطابق مئی 2016ء میں شاہ حسین نامی ایک شخص نے ان پر خنجر کے 23 وار کیے تھے، اس واقعے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا،، خدیجہ صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، حملہ آور کوسزا ملنے سے خواتین پر تشدد روکنے میں مدد ملے گی،، انھوں نے کہا کہ وہ اس کیس کو خود ڈیل کریں گی ، اگر اس طرح کے واقعات فوری طور پر نہ روکے گئے تو پھر یہ بڑھتے ہی چلے جائیں گے ،، اور پھر ان پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ،،