counter easy hit

پاکستان جمہوری ملک ہے جہاں عوام لیڈرزکوچنیں گے، چیف جسٹس پاکستان

 لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹسثاقب نثارنے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کا غیر معیاری پرائیویٹ لا کالجز سے الحاق سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ پاکستان جمہوری ملک ہے جہاں عوام لیڈرزکو چنیں گے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

CHIEF ,JUSTICE, OF, PAKISTAN, MIAN SAQIB, NISAR, SAID, PAKISTAN, IS, A, DEMOCRATIC, COUNTRY, WHERE, PEOPLE, WILL, CHOOSE,, THEIR, LEADERS

CHIEF ,JUSTICE, OF, PAKISTAN, MIAN SAQIB, NISAR

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 پبلک سیکٹریونیورسٹییزکا غیر معیاری پرائیویٹ لا کالجز سے الحاق کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی ملک کی ترقی کے لیے تعلیم، علم اورنالج ضروری ہے، لوگ کہتے ہیں کہ میں اس کام میں لگ کرخیر دین اور محمد دین کے کیس بھول گیا ہوں، پاکستان جمہوری ملک ہے، یہاں عوام لیڈرز کو چنیں گے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، ان یونیورسٹیوں نے کتنے کالجز سے الحاق کیا ہے حلف نامے داخل کریں۔

چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی فائل بھی سپریم کورٹ منگواتے ہوئے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website