چیف جسٹس پاکستان کی مزار قائد پر حاضری
Chief Justice of Pakistan presence at Quaid’s shrine
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد میں جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ آج بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں،جو ان کے لیے بڑا اعزازہے۔جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق چلایا جائے، اللہ ہمیں ملک کی خدمت کرنے کے لیے ہمت عطا کرے۔