counter easy hit

چیف جسٹس ترکی سے وطن واپس، پاناما لیکس تحقیقات کیلئے 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان

Chief Justice returned

Chief Justice returned

پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن بنے گا یا نہیں ، چیف جسٹس کی وطن واپسی کے بعد انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہے
اسلام آباد (یس اُردو) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی سے وطن واپس پہنچ گئے ، حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کی تحقیقات پرکمیشن بنانے کے لیے لکھے گئے خط پر 72 گھنٹے میں اہم پیش رفت متوقع ہے ۔
پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن بنے گا یا نہیں ، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہے ، چیف جسٹس ترکی کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حکومت نے 22 اپریل کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کا خط لکھا ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خط پر طائرانہ نظر ڈال کر ترکی سدھار گئے ۔ تاہم اب جیف جسٹس کی واپسی کے بعد کمیشن کے حوالے سے آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔