اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی سے متعلق ریمارکس دیئے کہ میں شرجیل میمن کے کمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا اور ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے
تبدیلی زندہ باد ۔۔۔۔۔ عمران خان کی ایک آواز پر دنیا کے 100 امیر ترین پاکستانیوں نے کتنے ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کرد یا ؟ پاکستانیوں کے دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی
میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیس کی سماعت کے دوران اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی کا بھی تذکرہ سامنے آیا اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے پی پی رہنما کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کو مشکوک قرار دے دیا۔چیف سیکریٹری نے عدالت میں کہاکہ لگتا ہے رپورٹ میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے، ہمارےپاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بوتلوں میں موجود مواد کی تصدیق کا نہیں کہا تھا، میں شرجیل میمن کے کمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا، شرجیل نے شراب سے انکار نہیں کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بوتلیں ان کی نہیں، سندھ میں ہر بڑا آدمی بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ جاتا ہے۔