کراچی (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران شاہ تشدد از خود نوٹس کی سماعت کے دوران اپنے بچپن کا ایک واقعہ سنایا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس کی جانب سے سخت سرزنش کیے جانے پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے اظہار ندامت
کیا اور کہا سوری سر، میں شرمندہ ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کیا سوری؟ میں نے بچپن میں ملازم کو بیلٹ سے مارا تھا میرے والد نے سبق سکھانے کیلئے مجھے 2 بار مارا۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے استفسار کیا کہ عمران شاہ آپ نے شہری کو کتنے تھپڑ مارے تھے؟ جس پر انہوں نے کہا تین سے 4 تھپڑ مارے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپڑے مارے جائیں گے۔