اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں،، افسوس کہ ملک میں پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا،، انھوں نے کہا کہ عوام بھی ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،، نظام انصاف کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ،، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ افسوس کہ ملک میں پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا،، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں،،عوام ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،، اسلام آباد میں پولیس اصلاحات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارمز سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،، انوھں نے کہا کہ وقت کے ستھ ساتھ پولیس کو ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب ملک کا نقصان ہو رہا ہے ،، ان کا کہنا تھا کہ وقت کے مطابق پولیس میں اصلاحات نہیں لائی گئیں، اے ڈی خواجہ کیس سے پہلے پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا،، انہوں نے کہا کہ نظام انصاف کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جب کہ امن و امان برقرار رکھنے اور قانون پر عملداری میں پولیس کا کردار اہم ہوتا ہے،، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پولیس کو غیر سیاسی اور عوام دوست بنانا ہے، مجھے یقین ہے کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دی جائے گی،، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرپشن یا اختیارات سے تجاوز کے کیس عدالت میں آئے، ان کیسز کو عدالت نے حل کیا اور انتظامیہ کو دوبارہ ایسا کرنے سے منع کیا۔