اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ایئر پورٹ پر گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر فدا حسین کی جانب سے پرواز منسوخ ہونے پر ایئرپورٹ کے افسر کو زور دار دھکا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی تاہم اب چیف جسٹس نے اس پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر کو سپریم کورٹ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس از خود نوٹس کی سماعت کل کریں گے۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پرواز منسوخ کی گئی تھی جس پر وزیر سیاحت فدا حسین نے ارائیول انچارج سے بدتمیزی کی، انہیں دھکا دیا کہ وہ گرتے گرتے بچے تھے۔جس کے بع یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی تھی۔