counter easy hit

چیف جسٹس نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

گزشتہ روزملتان کے علاقے راجہ پور میں پنچایت نے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کا حکم دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹ

Chief Justice took notice of abuse of Panchayat order in Multan

Chief Justice took notice of abuse of Panchayat order in Multan

س ثاقب نثار نے معاملے کا از خود نوٹس لے کر آئی جی پنجاب کو معاملے کی فوری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق پنچایت کے سربراہ اور دیگر 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ فرار ہونے والا مرکزی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آگیا ہے۔

گزشتہ روز خبر سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی تھی۔ سی سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ اندوہناک واقعہ پولیس کو پہلے رپورٹ ہی نہیں کیا گیا تاہم درج مقدمے میں ایس ایچ او مظفرآباد کو مدعی بنایا گیا ہے جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے زیر حراست پنچایت کے سربراہ نے جیونیوز کو بتایا کہ پنچایت میں 10 سے 12 افراد تھے جن میں حق نواز، رب نواز، رفیق، سوہنا، ریاض نذرو، امین اور اللہ بخش نامی شخص شامل ہی۔ پنچایت سربراہ کے مطابق پہلےمخالف پارٹی کوچاررشتوں کی پیش کش کی لیکن متاثرہ فریق راضی نہ ہوا اور ملزم کے خاندان سےکم عمرلڑکی کوبُلانے کامطالبہ کیاگیا، کم عمرلڑکی کو لایاگیا تومتاثرہ فریق اسےزبردستی اٹھاکرلےگیا۔ ادھر انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل عاصمہ جہانگیر کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنچایت کی کوئی حیثیت نہیں، ریاست کو خود کیس چلانا چاہیے، ہمارا لیگل سسٹم ہی کمزور ہے، اکثر ایسے کیسز میں لوگوں کو ہی خرید لیا جاتا ہے اس لیے گواہوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website