لاہور(یس نیوز) بدھ کے روز یس نیوز نے یہ باکسر عامر خان کے حوالے سے یہ انکشاف کیا تھا جو کہ انہوں نے میر پور میں نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں باکسنگ اکیڈمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو زمین دی تھی وہ متنازعہ نکلی ہے اس لئے وہ اکیڈمی شروع نہیں کر سکے۔
مگر رپورٹس کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کے ایک ترجمان نے یہ کہا ہے کہ عامر خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے زمین کا کوئی وعدہ سرے سے کیا ہی نہیں ہے۔پنجاب حکومت بذات خود قذافی سٹیڈیم کے پاس باکسنگ اکیڈمی بنا نے کیلئے منصوبہ بندی رک رہی ہے جس کو 100ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور پنجاب حکومت نے باکسر عامر خان سے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں ۔
یہ جگہ فیفا فٹبال آفس کے قریب الاٹ کی گئی تھی اور متنازع تھی۔ عامر خان کے ترجمان انور نے یہ بھی کہا تھا کہ عامر خان آج حکومت پنجاب کے سیکرٹری سپورٹس سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کریں گے۔ مزید ترجمان نے بتایا تھا کہ اس سلسے میں وزیر تعلیم رانا مشہود صاحب سے بھی عامر خان کی بات ہوئی جنہوں نے یہ بتایا کہ صوبائی حکومت کا مذکورہ قطعہ زمین پر وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعہ تھا جو کہ اب حل کر لیا گیا ہے۔ اور کل یعنی آج جمعرات کے روز عامر خان پنجاب حکومت کے نمائندے سے ملیں گے اور باکسنگ اکیڈمی کے بارے میں میڈیا کو ہونے والی پیش رفت سے آگاہ بھی کریں گے۔