counter easy hit

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا صحافیوں کو چوہے مارنے کا مشورہ

Chief Minister Pervez

Chief Minister Pervez

پشاور میں خونخوار چوہوں کو مارنے والی مہم مذاق بن گئی ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صحافی کے انوکھے سوال پر انہیں خود ہی چوہے مارنے کا مشورہ دے ڈالا
پشاور (یس اُردو) پشاور میں خونخوار چوہوں کو مارنے والی مہم مذاق بن گئی ، ضلعی انتظامیہ نے چوہے مارنے پر انعام کا اعلان کیا جو کچھ دن بعد خاموشی سے واپس لے لیا ، یہی نہیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سوال پوچھنے پر صحافیوں کوخود ہی چوہے مارنے کا مفت مشورہ بھی دے ڈالا۔پشاورمیں صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک صحافی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے چوہوں سے متعلق سوال پوچھ لیا ۔ صحافی کا سوال تھا کہ ضلعی انتظامیہ چوہوں کو مارنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ اس حوالے سے کیا کیا جا رہا ہے؟ سوال جتنا کرارا تھا وزیر اعلیٰ کا جواب اتنا ہی انوکھا تھا جن کا کہنا تھا کہ مجھ سے کیا پوچھتے ہیں ۔ صحافی خود ہی جا کر چوہے ماریں ۔وزیراعلیٰ کے جواب پر کچھ صحافی حیران ہوئے تو کچھ اس ہرمغز جواب سے لطف اندوز ہوئے ۔ وزیراعلیٰ کے اس انوکھے بیان سے قبل ضلعی انتظامیہ نے بھی چوہوں کو مارنے پر انعام کا اعلان کیا تھا لیکن دیا نہیں ، تاہم کچھ دن بعد خاموشی سے انعام دینے کا اعلان واپس لے لیا ۔