لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں کسان پیکج معطل کر دیا جن اضلاع میں پیکج معطل کیا گیا ہے ان کی تعداد 12 ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، وہاں کسان پیکج بعد میں دیا جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت انتخابات میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔