لاہور : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے غلطی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب ٹیسکٹ بک بورڈ کی نصابی کتاب میں غلطیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس میں نشاندہی کی گئی کہ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ شامل ہے اس کی وضاحت کی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے غلطے نقشے چھپنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم اور سیکرٹری اسکولرز ایجوکیشن سے رپورٹ کرلی جب کہ وزیراعلی نے ہدایت کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔